اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے خلاف شہریوں کے اغواء اور بھتہ وصولی کے کیس میں بڑی پیشرفت ،اسلام آباد پولیس کے دس افسران و اہلکاروں کے خلاف اغواء اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ڈی ایس پی، اے ایس آئی اور آٹھ کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وقوعہ میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق سی آئی اے افسران اور اہلکار کرمنل مس کنڈکٹ، اغوائ اور بھتہ خوری میں ملوث پائے گئے، پولیس ٹیم نے میراج بی بی کے تین پوتوں اور گھر کے دیگر افراد کو اغواء کیا، مقدمہ میں پولیس کے تینوں مخبروں آصف، احسان اور بْوٹا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی رانا تسنیم نے اپنے مخبروں کے ذریعے بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا