برسلز (نیوزڈیسک)برسلز میں یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس میں شامی مہاجرین کے لیے اقوامِ متحدہ کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے حالیہ عرصے میں یورپ میں داخل ہونے والے ایک لاکھ 20 ہزار پناہ گزینوں کی آباد کاری کے معاہدے پر کثرتِ رائے سے رضا مندی کا اظہار کیا تھا تاہم ہنگامی اجلاس میں ابتدا میں بہت سے اختلافات برقرار نظر آئے۔یورپی یونین نے شام کے ہمسایہ ممالک تک بھی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک سمجھتے ہیں کہ تارکینِ وطن کی سب سے بڑی تعداد آنا ابھی باقی ہے۔یورپ میں رواں سال اب تک 10 لاکھ تارکینِ وطن پہنچ چکے ہیں جبکہ متعلقہ ممالک میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر شدید تحفظات سامنے آئے مگر یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر مذاکرات کو ’بہترین‘ اور توقع سے زیادہ اچھا قرار دے رہے ہیں۔یورپین کونسل کے صدر نے کہا کہ تقریباً 40 لاکھ شامی باشندوں نے ہمسایہ ممالک کی جانب ہجرت کی ہے جن میں سے ممکنہ طور پر لاکھوں یورپ جانے کے لیے کوشاں ہیں، یہ تعداد افغانستان، عراق اور دیگر ممالک کے تارکینِ وطن کے علاوہ ہے۔یورپی رہنماو¿ں نے اپنی سرحدوں پر نئے آنے والوں کے لیے ’ہاٹ سپاٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ حالیہ اتفاقِ رائے سے بحران ختم نہیں ہو گا تاہم یہ درست سمت جانے کے لیے تمام ضروری اقدامات ہیں۔جرمنی جہاں سب سے زیادہ تارکینِ وطن موجود ہیںکی چانسلر آنگیلا میرکل نے ہنگامی اجلاس کو تسلی بخش قرار دیا۔ انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو ملک میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کےلئے نئے سرے سے سفارتی کوشش کرنے کو کہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں