ملتان( این این آئی)انکوائری کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل کو بے بنیاد قرار دے دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع انکوائری کمیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ سکیورٹی آفیسر کے موبائل میں یونیورسٹی طالبات کی کوئی ویڈیو موجود نہیں ،وڈیوز کا بہالپوریونیورسٹی سے کوئی تعلق ثابت نہیںہوا۔موبائل میں موجود ویڈیوز کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک شرمناک ڈرگ سکینڈل سامنے آیا تھا جس میں یونیورسٹی کے گرفتار چیف سکیورٹی افسر اعجاز شاہ کے موبائل سے ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔
ڈی پی او عباس شاہ نے جامعہ اسلامیہ کے الزامات کو چیلنج کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبہ کا انکشاف ہوا ہے، انہیںکسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروا لیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔