بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ایک ماہ میں بھارتی فوج کے تیسرے اہلکار کی خودکشی

datetime 1  ستمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکار نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کی فوجی بیس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے کمرے میں چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔اس طرح ایک ماہ میں خودکشی رنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی۔ اہلکار کی شناخت بپن چندرا کے نام سے ہوئی۔ساتھی اہلکاروں نے خودکشی کرنے والے بپن چندرا کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

موت کی وجہ گلے کی ہڈی کا ٹوٹنا اور دم گھٹنا بتایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بپن چندرا کے کمرے سے خودکشی نوٹ ملا اور نہ ایسی کوئی چیز سے ملی ہے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گائوں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں کی کم ہمتی اور ذہنی دبائو کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور کسی بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کسی کمیٹی کا کبھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…