بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”جوان”کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور ایکشن سے بھرپور فلم ‘جوان’کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کررہے ہیں، ایک ہیرو اور ایک ولن کا جب کہ ایک بڑا ولن وجے سیتھو پتی ہوگا جو کہ اسلحہ کا تاجر ہے۔مختصر دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شاہ رخ خان بظاہر جرائم پیشہ شخص کے روپ میں بھارتی فوج کے افسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ٹریلر میں سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی کومیو جھلک میں نظر آتی ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ اداکار کی فلیش بیک یادوں والا حصہ ہوگا۔

سپر اسٹار اداکارہ نیانترا نئی فلم کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور وہ فلم میں مشہور کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘جوان’ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔فلم ‘جوان’ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپْر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جوان رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل جنوری 2023 میں ان کی فلم ‘پٹھان’ریلیز ہوئی تھی، جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…