جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک چلانا نگران حکومتوں کے بس کی بات نہیں’ سراج الحق

datetime 31  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک چلانا نگران حکومتوں کے بس کی بات نہیں، 90 روز میں الیکشن کراکے اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے، ادارے غیر جانبدار ہوجائیں ۔ آئین کی بالا دستی کے قیام کی جدو جہد میں وکلا برادری کے تعاون کے طلبگار ہیں۔ ایک وکیل نے ملک آزاد کرایا، وکلا ہی اس کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

2ستمبر کی ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کی کامیابی کے لیے وکلا کا ساتھ چاہیے۔ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرے، الیکٹرسٹی ٹیرف میں اضافہ کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں۔ عوام زیورات، مال مویشی بیچ کر بل ادا کررہے ہیں، فی یونٹ قیمت 56روپے تک پہنچ گئی، مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی سابقہ حکومتوں کے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار سکھر سے خطاب کے دوران کیا۔ہائیکورٹ بار کے صدر قربان ملانو، جنرل سیکریٹری ارشاد حسین دھاریجو نے امیر جماعت کا استقبال کیا اور انہیں پھول اورسندھی اجرک کے تحائف پیش کیے ۔ بعدازاں شکارپورامن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ڈاکو بچوں، دکانداروں، ہندو تاجروں سمیت لوگوں کو اغواکررہے ہیں اور رہائی کے بدلے کروڑوں تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ بھی ہے، مگر سیکیورٹی ادا رے کہاں غائب ہیں؟ کیاتمام اداروں کا فرض نہیںہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ سندھ پر دو ڈھائی ہزار ڈاکوئوں کا راج ہے۔ حکمران ، ظالم وڈیرے ڈاکوئوں کاساتھ نہ دیں تو سندھی عوام ہی ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی 15برس سندھ پر قابض رہی، عوام کو امن نہیں دے سکی۔

پولیس، رینجرز ، فوج کے پاس جدید ترین ہتھیا رہیں مگر ڈاکو راج ختم نہیں ہورہا۔ جماعت اسلامی ظلم پر خاموش نہیں رہے گی، ہم دبنے اور ڈرنے والے نہیں۔سندھ کو پر امن بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے جدو جہد شروع کی ہے، امن و امان کی بحالی تک سندھ دھرتی میں امن کی تحریک چلاتے رہیں گے ۔امن مارچ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت نے بدھ کو کندھ کوٹ میں بھی ڈاکوراج، اغوابرائے تاوان واقعات کے خلاف امن مارچ کی قیادت کی اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔نائب امیرجماعت اسلامی ا سداللہ بھٹو، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، مولانا حزب اللہ جکھرو، عبدالحفیظ بجارانی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ مجاہد چنا، ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری، ریلوے پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو سمیت دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ سکھر ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ اس وقت فرد اور خاندانوں کی حکومت ہے، چند خاندانوں نے پورے معاشرے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی پی ، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی خواہش ہے ادارے ان کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی کا پیغام یہ ہے ادارے کسی پارٹی کا نہیں قوم کے ادارے بن کر رہیں۔

عدالتیں سیاسی نہ بن جائیں، سپریم کورٹ کے ججوں کے بارے میں عام تاثر ہے کہ یہ فلاں پارٹی کا ہے یہ فلاں پارٹی کا ہے، اس کے پاس کیس لگ گیا تو ایسا فیصلہ آئے گا۔ ہم سب اسٹیبشمنٹ ، عدلیہ، الیکشن کمیشن کو غیر سیاسی غیر جانبدار بنانے میں کامیاب ہو گئے تو خوشحال ترقی یافتہ پاکستان کی منزل دور نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ہم آنے والی نسلوںکو کرپشن فری پاکستان دینا چاہتے ہیں ، ایسا پاکستان جہاں قانون آئین کی بالادستی ہو ،جہاں امن ہو۔ وکلا کو اس میں جدو جہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، آنے والا دور ملک میں ظالم جاگیرداروں، کرپٹ حکمرانوںکا دورنہیں ہوگا۔امیر جماعت نے مہران مرکز میں اجتماع ارکان و کارکنان سے خطاب بھی کیا جبکہ پنوعاقل کے قریب درگاہ ہالیجوی شریف پہنچ کر جے یو آئی سندھ کے سابق امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…