ایم ایل ون کے آغاز سے ریلوے سروسز میں واضح تبدیلی نظر آئے گی’ سی ای او ریلوےلاہور( این این آئی)دفاتر میں ائیر کنڈیشنر کا استعمال گیارہ بجے سے قبل نہ کیا جائے، وفاقی حکومت انرجی کنزرویشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ریلوے انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر من و عن عمل ہو، جہاں تک ممکن ہو اخراجات میں کمی لائیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔شاہد عزیز نے کہا کہ ایک ایک پائی بچائیں گے اور ریلوے کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم اپنے منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں، ایم ایل ون کے آغاز سے ریلوے سروسز میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے افسران کو ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فریٹ آپریشن سے آمدن میں اضافہ حوصلہ افزا ہے لیکن اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔