منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عرب ملک جانے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری اب ایجنٹ اور کفیل آپ کو دھوکہ نہیں دے سکیں گے‎

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2022ءمیں قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریوں میں لگی قطری حکومت کو مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے اور وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تارکین وطن کے لیے مختلف آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور قطر آ سکیں۔ اسی سلسلے میں قطری حکومت نے آئندہ سال کے آغاز سے مزدوروں کے لیے الیکٹرانک کنٹریکٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر کی وزارت محنت کے سینئر آفیشل محمد علی المیر کا کہنا ہے کہ میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد سسٹم آئندہ سال مارچ میں کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے مزدوروں کو اپنے حقوق سے آگاہی ملے گی اور وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ویب سائٹ کے ذریعے براہ راست حکومت سے رابطہ کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں ویب سائٹ پر اپنا نام، آئی ڈی اور ویزہ نمبر داخل کرنا ہو گا۔ یہ تمام معلومات دینے سے ان کا ورک کنٹریکٹ ان کے سامنے آ جائے گا اور وہ تمام معلوما ت یہاں حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ شکایات بھی درج کروا سکیں گے۔المیر نے بتایا کہ عموماً مزدوروں کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ عربی یا انگریزی زبانوں میں ہوتا ہے اس لیے دیگر ممالک کے مزدور اسے نہیں پڑھ سکتے اور ایسے میں ان کا استحصال ہوتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت ویب سائٹ پر عربی اور انگریزی کے علاوہ مزدوروں کی قومی زبانوں میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی جس سے ان کو کنٹریکٹ کو پڑھنے میں آسانی ہو گی۔ ابتدائی طور پر اس ویب سائٹ پر اردو اور نیپالی سمیت 10زبانیں شامل کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…