جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات،پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعرات کو گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے سابق چیئرمین عرفان عزیز اور انسپکٹر خالد محمود شیخ، چیئرمین ویلفیئر کمیٹی یوسی نڑالی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وفد میں شریک تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان نے اپنی پارٹی سے وابستگی کو ختم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں موہڑہ نابن جنجوعہ، یوسی موہڑہ نوری سے راجہ شکیل جنجوعہ، راجہ ماجد جنجوعہ، راجہ جمیل جنجوعہ، راجہ عدیل جنجوعہ اورراجہ پرویز جنجوعہ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت میں انسپکٹر خالد محمود شیخ چیئرمین ویلفیئر کمیٹی یوسی نڑالی اور سابق چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی، سیاسی اور پارلیمانی پارٹی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرئے گی۔ سپیکر نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی جلد تکمیل کا خواہاں ہوں۔

انہوں نے یونین کونسل موہڑہ نوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موہڑہ نوری کی عوام کے مطالبے پورے کیے جا رہے ہیں، میرا گوجر خان کے عوام سے گہرا تعلق ہے، انہوں نے مجھے جس عزت و محبت سے نوازا ہے میں اس کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں وہ گوجر خان کی عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرکیعوام کی خدمت کریں گے۔سابق چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز اور انسپکٹر خالد محمود شیخ نے یونین کونسل موہڑہ نوری سے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا ،ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے گوجر خان بالخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل موہڑہ نوری کے عوام سپیکر راجہ پرویز اشرف کے عوام دوست اقدامات کی دل سے قدر کرتے ہیں ، ان کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آج دوسری پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف جس جذبے سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام بھی اسی جذبے سے آئندہ الیکشن میں انہیں بھرپور انداز میں کامیاب کرکے ایک بار پھر عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، آئندہ الیکشن میں پی پی پی جیت کر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…