بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

حاملہ خاتون اور نومولود بچے کا قتل ، ملزمہ عزیزہ کا ہولناک انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2023 |

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں حاملہ خاتون اور نومولود بچے کے قتل میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، دو سفاک خواتین نے خاتون کا گلا کاٹ کر ڈلیوری کی، بچہ بھی جان سے گیا، قتل کے الزام میں جعلی ڈاکٹر سمیت دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ اتائی ڈاکٹر ارم نے کہا کہ میں نے کراچی اور ظفروال کے نجی اسپتالوں میں کام کیا ہے، 7 سال قبل عزیزہ اور اس کی بیٹی کرن سے رابطہ ہوا تھا۔

ملزمہ ارم نے کہا کہ مقتولہ رافعہ اور میرا پچھلے 7 ماہ سے تعلق تھا، جب رافعہ حاملہ ہوئی تو اکثر دوا لینے آتی تھی۔ملزمہ ارم نے کہا کہ کرن نے مجھ سے کہا کہ رافعہ سے بچہ لے کر دے دو، مجھ سے قبل کرن نے بچے کیلئے 2 لاکھ روپے کسی اور کو دیے تھے، کام نہیں ہوا۔ملزمہ ارم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ رافعہ کو جوس میں بیہوشی کی گولیاں ڈال کر پلائیں، رافعہ جب بیہوش ہوگئی تب اس کے جسم پر بیٹھ کر گلا کرن کی ماں عزیزہ نے کاٹا۔ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ اتائی ڈاکٹر ارم سے بچے کیلئے 2 لاکھ روپے طے پائے تھے، واقعہ کے روز میری بیٹی کرن نے کال کرکے کہا کہ صندوق لے کر ارم کے گھر پہنچ جاؤ۔

ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ ارم نے مجھ سے بلیڈ اور دستانے بھی منگوائے تھے، ارم نے رافعہ کو پیغام بھیجا اور گھر بلوایا۔ملزمہ عزیزہ نے ہولناک انکشاف کیا کہ بیہوشی کی گولیاں اتائی ڈاکٹر ارم نے پیس کر دیں، میں نے جوس میں ملا دیں، بیٹی کرن نے ہاتھ پاؤں باندھے اور میں نے گلا کاٹا، اتائی ڈاکٹر ارم نے رافعہ کا پیٹ چاک کیا اور بچہ نکالا۔ملزمہ عزیزہ نے کہا کہ میں بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر اسپتال لے گئی، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ مرچکا تھا۔ملزمہ عزیزہ نے کہاکہ ارم نے کہا میں 70 ہزار روپے چھوڑ دوں گی، تم لاش کو ٹھکانے لگا دو، ہم نے لاش کو صندوق میں بند کردیا۔ملزمہ عزیزہ نے مزید کہا کہ محلے داروں کی مدد سے سامان کا بول کر صندوق اپنے گھر منتقل کردیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…