ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا میں پہلی مرتبہ مسلمان طالب علموں کیلئے عید الاضحی پر چھٹی کا اعلان

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں پہلی مرتبہ لاکھوں مسلمان طالب علموں کے لئے عیدالاضحیٰ پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مسلم خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں پہلی مرتبہ عید الاضحی کے موقع پر 1800 اسکول مسلمان طالب علموں کیلئے بند رہیں گے تاکہ وہ اپنا اسلامی فریضہ بخوبی انجام دے سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں اس وقت ایک کروڑ کے قریب مسلمان آباد ہیں جس میں سے سب سے زیادہ ایک تقریباً 11 لاکھ کے قریب نیویارک میں رہائش پزیر ہیں۔امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کی ڈائریکٹر آپریشنز سادیہ خالق کے مطابق امریکا میں اسلام فوبیہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے تاہم عید کی چھٹی اس مسئلے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے مذہب کو تسلیم کروانے اور تہوار ادا کرنے کے حوالے سے اتنی آزادی کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہے۔سی اے آئی آر کے ترجمان ابراہیم ہوپر نے بتایا کہ عید کا تہوار ٹھیک وقت پر آیا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، بین کارسن کی جانب سے معاشرے میں اسلام مخالف جذبات اور ہونہار مسلمان طالبعلم احمد محمد کی گرفتاری سے معاشرے میں منفی پیغام پہنچ رہا تھا لیکن اس چھٹی سے ایک مثبت پیغام آگے جائیگا۔جمیکا مسلم سینٹر کے ڈائریکٹر امام شمسی علی کے مطابق ایک امام اور ایک والد ہونے کی حیثیت یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کی پالیسیوں سے مسلمانوں میں اپنی روایات سے متعلق مزید احساس پیدا ہو گا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…