بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی) روات پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کرنے کے واقعے کا معمہ حل کر لیا، پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بگاشیخاں کے علاقے میں 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، جس پر اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب اور ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ابتدائی طور پر ملزم نے قتل کے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی گئیں تو معاملہ قتل کا نکلا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیں تو ملزم نے اپنے جرم کا انکشاف کر دیا۔پولیس کی موثر تفتیش نے چند گھنٹوں میں زیادتی اور قتل کا معمہ حل کر لیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سنگین واقعے کی موثر تفتیش کرکے حقائق کو آشکار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش دی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم کو معزز عدالت سے کڑی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…