پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان ائیر بیس پر حملے میں غیر ملکی فوجی مارا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اہم امریکی ایئربیس کے قریب نیٹو فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک جارجین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے.خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جارجین فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں قائم بگرام ایئر بیس کے قریب پیٹرولنگ سیکیورٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک جارجین فوجی ہلاک اور ایک جارجین فوجی زخمی ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ایئر بیس کی سیکیورٹی امریکا اور اس کے اتحادی افواج کررہی ہیں جو کہ اکثر عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کے نشانے پر رہتا ہے تاہم ان حملوں میں جانی نقصان بہت کم ہے۔نیٹو حکام کی جانب سے جاریکئے جانے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری کسی عسکری گروپ پر نہیں ڈالی گئی، جبکہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجوں پر حملے میں طالبان اور اس کے تحت کام کرنے والی دیگر تنظیمیں ماضی میں ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔نیٹو کے مطابق رواں سال میں اب تک 9 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ 75 غیر ملکی فوجی گزشتہ سال ہلاک ہوئے اور افغانستان میں سب سے زیادہ غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکتیں 2010 میں 711 ہائی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو فوجوں کا بڑے پیمانے پر انخلائ سامنے ا?یا تھا جس کے بعد مقامی سیکیورٹی اداروں کو عسکریت پسندوں کی جانب سے شدید مزاہمت کا سامنا ہے۔عسکریت پسندوں کی جانب سے رواں سال کی جانے والی اب تک کی کارروئیواں میں ہزاروں افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…