اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کو کھانا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے،بشریٰ بی بی کا سیکرٹری داخلہ کو خط

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کربی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی،پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 4مطالبات کئے ہیں۔خط میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ نے لکھاکہ عدالت نے میرے شوہر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقلی کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی جواز کے میرے شوہر کو اٹک جیل میں قید کر رکھا ہے،قانون کے مطابق میرے شوہر کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

خط میں لکھا گیاکہ میرے شوہر سابق وزیراعظم پاکستان ہیں،وہ آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔بشریٰ بی بی نے خط میں تحریر کیاکہ میرے شوہر جن عہدوں پر فائز رہے ہیں، اس حساب سے سہولیات اٹک جیل میں میسر نہیں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے خط میں لکھاکہ اٹک جیل میں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں جو میرے شوہر کے عہدے کے مطابق ہوں۔انہوں نے تحریری کیاکہ میرے شوہر پر 2بار قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔بشریٰ بی بی نے خط میں لکھاکہ میرے شوہر کی جان کو تاحال خطرہ ہے،خدشہ ہے کہ انہیں اٹک جیل میں زہر نہ دے دیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے میرے شوہر کو گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48گھنٹے میں تمام سہولیات دینی تھیں،جو 12 دن بعد بھی نہیں ملیں۔خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق میرے شوہر کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کا حق ہے۔انہوں نے خط میں تحریر کیاکہ شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں، میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…