اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن میں مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،شہباز شریف

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے،سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کیلئے کچھ کر سکوں، فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی، کال تھی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے۔صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں ان کا کارکن ہوں، مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…