اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں، عمران خان

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔اٹک جیل میں ملاقات کے بعد قانونی ٹیم کے رکن عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک مگر داڑھی بڑھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں شیشہ اور شیو بنانے کا سامان آج مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 میں سے صرف مجھے ملاقات کی اجازت ملی ہے، جیلر کے رویے کے خلاف ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ عدالت سے اجازت ملنے کے باوجود حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔

وکیل نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی تحقیقات کی ہیں،جس پر انہوں نے اپنا پرانا مقف دہرایا۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔ عمیر نیازی نے مزید کہا کہ جیل میں اپنے اسیر مکل سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے، کچھ اہم امور پر وکلا سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…