منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے نگران وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔ایوان صدر میں منعقد حلف برداری تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ کے 13 اراکین سے حلف لیا،18 رکنی نگران کابینہ میں 7 معاونین خصوصی شامل ہیں۔حلف لینے والوں میں جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر عمر سیف، گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی، مرتضی سولنگی، شمشاد اختر، جمال شاہ، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع، احمد عرفان اسلم، شاہد اشرف تارڑ، انیق احمد، انور علی حیدر بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ، مرتضی سولنگی کو وزارت اطلاعات، ڈاکٹر عمر سیف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیفیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزارت دفاع، انیق احمد کو وزارت مذہبی امور، احمد عرفان اسلم کو وزارت قانون، تابش گوہر وزارت توانائی، اعجاز گوہر کو وزارت تجارت اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ندیم جان کو وزارت صحت، جمال شاہ کو وزارت ثقافت، شاہد اشرف تارڑ کو پوسٹل سروسز، مشعال ملک کو وزیر انسانی حقوق، احمد تارڑ وزارت کو مواصلات کے قلمدان سونپے گئے ہیں.خیال رہے کہ 14 اگست کو انوارالحق کاکڑ نے ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی تھی۔ان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، صوبوں کے گورنرز اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی تھی۔تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی، پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کرسمس سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھانے کے بعد ملسح افواج کے عہدیداروں سے ملے اور ان سے مصافحہ کیا اور اس کے بعد وزیراعظم ہاس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…