جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

یہ ڈائری بشریٰ بی بی کی ہی ہے پولیس کو دیکھ کر انہوں نے اسکے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے، جاوید چوہدری

datetime 12  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد: اینکر پرسن، تجزیہ کار اور صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر وائرل ڈائری بشریٰ بی بی کی ہی ہے، اس ڈائری کو میں نے خود دیکھا ہے، یہ ڈائری 5 اگست کو زمان پارک پر چھاپے میں پولیس نے بشریٰ بی بی سے اپنے قبضے میں لی تھی، پولیس کو دیکھ کر بشری بی بی نے اس کے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے۔

یہ بات انہوں ںے ایکسپریس نیوز کے اینکر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ ڈائری میں نے خود دیکھی ہے جو کہ بشریٰ بی بی ہی کی ہے، یہ گرین رنگ کی ڈائری ہے جس پر سال 2020ء درج ہے، اسے عمران خان کو کسی دوست ملک نے تحفہ دیا تھا بعد میں اسے بشریٰ بی بی اپنے استعمال میں لائیں، اس ڈائری کے تقریباً مندرجات میڈیا پر منظرعام پر آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے جب پولیس زمان پارک میں داخل ہوئی تو یہ ڈائری اس وقت بشریٰ بی بی کے پاس تھی، بشریٰ بی بی نے پولیس چھاپے کے سبب فوری طور پر ڈائری کے کچھ صفحات پھاڑ دیے، جو صفحات اس ڈائری میں 12 جولائی سے پہلے ہیں وہ پھٹ چکے ہیں تاہم کچھ صفحات محفوظ رہ گئے وہ موجود ہیں جو میڈیا پر سامنے آچکے ہیں اور پھاڑے گئے صفحات کو بھی جوڑا جارہا ہے۔

صحافی جاوید چوہدری نے بتایا کہ ڈائری میں پارٹی کو چلانے سے متعلق ہدایات درج ہیں، عمران خان کی روٹین، صبح کیا کھانا ہے اور پانی کب پینا ہے، رات بارہ بجے انہیں دودھ پینا ہے، کون سی دعا کرنی ہے اور کون سی دعا نہیں کرنی، کس نماز میں پہلے کتنے نفل پڑھنے ہیں اور کون سی نماز میں بعد میں کتنے نفل پڑھنے ہیں سے متعلق ہدایات ہیں، ڈائری میں پاسپورٹ نمبرز درج ہیں، جلسے میں عمران خان کو کیا کہنا ہے، لفظ خبردار سے نہ آپ کو تقریر شروع کرنی ہے اور نہ پریس کانفرنس میں اس لفظ کو استعمال کرنا ہے۔

ایک سوال پر انہوں ںے بتایا کہ ڈائری کے مندرجات سے لگتا ہے کہ جیسے پارٹی کو بشری بی بی چلارہی ہیں، ڈائری میں عمران خان کے معمولات، سوشل میڈیا جیسا کہ یوٹیوب اور فیس بک کے حوالے سے ہدایات درج ہیں، لوگوں سے ملنے کی ہدایات ہیں، لگتا ہے جیسا کہ ایک مرشد کے احکامات ہیں جسے عمران خان نے فالو کیا۔

جاوید چوہدری نے کہا کہ ڈائری میں درج ہے کہ پنجاب میں جب گورنر راج لگایا جائے گا تو پورے پاکستان کو بند کردیا جائے کچھ بھی نہ کھلا ہو، عدالتوں پر اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ کوئی جج منفی فیصلہ نہ دے سکے، وکلا سے بیانات لینے سے متعلق ہدایات ہیں، موجودہ چیف جسٹس کو جگہ جگہ بندیال لکھا ہے، تحریر ہے کہ بندیال آگیا ہے اب نواز شریف کا کیا بنے گا، پاکستان کے سارے ٹاپ وکلا ہمارے پاس ہونے چاہئیں۔

اینکر پرسن جاوید چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کو کس سوال پر چپ رہنا ہے اور کس سوال پر کیا جواب دینا ہے یہ ہدایات بھی درج ہیں، کون سا وکیل کون سا سوال کرے گا، عمران خان کہیں گے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور ہمارے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہورہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…