بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

جاتی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر کلیدی تقرریاں

datetime 10  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ڈی ایم کی جاتی حکومت نے اپنی معیاد مکمل ہونے سے قبل اقتصادیات اور مالیات سے متعلق وزارتوں اور ان سے وابستہ محکموں میں کئی کلیدی عہدوں پر تقرریاں کردی ہیں جن میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا انتخاب بھی شامل ہے۔وزارت خزانہ نے مذکورہ منصب کیلئے وفاقی کا بینہ کو تین نام دئیے تھے جس میں سلیم اللہ کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ نیشنل بینک، ایس ای سی پی اور سی سی پی کے سر براہ بھی مقرر کئے گئے ۔ڈائر یکٹر جنرل ڈیبٹ (قرضہ)آفس کے طور پر سابق بیو روکریٹ محسن چاند نا کا تقرر عمل میں آیا،حال ہی میں رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا۔

حکومت نے مسابقتی کمیشن میں چار نئے ارکان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، سلمان امین ، عبد الرشید شیخ اور سعید احمد نواز کی گزشتہ ماہ تعیناتیاں کیں جبکہ کبیر احمد سدھو سی سی پی کے چیئرمین بنائے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی حکومت نے جانے سے قبل سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی جس کے تحت ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی، اس کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی۔ سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان، محمد اکرم، عمرظفر اللہ،صاحبزادہ رفات روف علی، طحہ احمد خان اور رضوان اللہ خان بھی شامل ہیں، ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ3سال کیلئے ہوگا۔ معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا،ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

ادھرو فاقی حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئر مین بورڈ آ ڈائریکٹرز زرعی ترقیاتی بنک مقرر کرنے کی منظوری دیدی ،ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے،کابینہ کی منظوری کے بعد فنا نس ڈویژن نے ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لئے وسیم مختار کے نام کی منظوری دیدی۔حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کا صدر تعینات کر دیا ہے،وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر یعقوب بھٹی کو آئندہ تین برس کیلئے صدر/سی ای او مقرر کیا گیا ہے ان کی کلیئرنس اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دی۔



کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…