منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

datetime 9  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی قانونی ٹیم کے وکلاء کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ شیر افضل مروت اور عمیر خان نیازی کے خلاف تھانہ اٹک سٹی میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار کا یونیفارم پھاڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 8 بج کر 40 منٹ پر بذریعہ کنٹرول روم اطلاع ملی، عمیر خان نیازی اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر وصول کرانے آئے تھے، اس دوران شیر افضل مروت بھی پولیس پکٹ پر پہنچے، دونوں کو ملاقات ختم ہونے کا بتایا تو مجھ پر حملہ آور ہو گئے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے، دونوں وکلاء وکالت ناموں پر دستخط کرنا بھی چاہتے تھے، وکلاء کو بتایا بھی گیا کہ اب جیل لاک اپ ہو چکی ہے، ملاقات نہیں کرائی جا سکتی، وکلاء نے منشی کی سرکاری یونیفارم پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…