منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نگراں وزیر اعظم کیلئے جو 5نام ہم نے دئیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے، خورشید شاہ

datetime 7  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ذوالفقار بھٹو کو قتل کیا،نواز شریف کو سزا دی،ملک میں جو ہو رہا ذمہ دار عدالتیں ہیں،میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے ایاز صادق اور خواجہ آصف کے ذریعے 5نام وزیراعظم کو دئیے ہیں، نگراں وزیر اعظم کیلئے جو 5نام ہم نے دئیے وہ ٹی وی پر نہیں آئے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جو دو نام دئیے وہ کمیٹی کے فیصلے میں شامل نہیں تھے۔

انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ مجھ سے بہتر جانتے ہیں،انہیں زیادہ پتہ ہوگا کون آرہا ہے، رانا ثناء اللہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کچن کیبنٹ کے ممبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ الیکشن نومبرتک ہوجائیں،حلقہ بندیوں میں 3چار ماہ تو لگیں گے۔خورشید شاہ نے کہاکہ عدالت نے ذوالفقار بھٹو کو قتل کیا،نواز شریف کو سزا دی،آج ملک میں جو ہو رہا ہے 80فیصد ذمہ دار عدالتیں ہیں۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بہت افسوس ہوا ہے،ہمارے ریلوے ٹریک بہت پرانے ہیں،رانی پور سے جنگ شاہی تک ٹریک کی مرمت کی ضرورت ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…