جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جج ہمایوں دلاور نے ایک سال میں 7مجرمان کو سزائے موت سنائی،کارکردگی رپورٹ جاری

datetime 7  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جج ہمایوں دلاور نئی عدالت میں ٹرانسفرسے قبل جینڈربیسڈ وائلیشن کورٹ کے جج تعینات تھے،وہ یکم اپریل2022سے 13اپریل2023تک عدالت برائے صنفی امتیازمیں تعینات رہے۔دستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے ایک سال میں 1322کیسز کی سماعت کی،انہیں کیسز کے حوالے سے 1235پوائنٹس کا ہدف ملا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جج ہمایوں دلاور نے کیسزکی سماعت اور فیصلوں سے 1717پوائنٹس حاصل کئے۔دستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے 114ٹرائل اسٹیج میں داخل کیسزکے فیصلے کئے اور ایک سال میں 7مجرمان کو سزائے موت سنائی،ایک سال میں جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ میں11مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔دستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں مشہور کیسز میں فرشتہ بی بی قتل کیس شامل ہے،اس کے علاوہ انہوں نے سکیورٹی گارڈ کی سویڈش خاتون سے زیادتی کیس کا بھی فیصلہ سنایا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…