لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پھر سے بارش کی پیشگوئی کردی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار کے بعض علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جب کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات سے جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالا، گجرات، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔