اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد عمران خان نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری

datetime 6  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /اٹک(این این آئی)توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ان کی زمان پارک کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد پولیس بذریعہ موٹروے اسلام آباد لے کر آئی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا، جیل کے باہر فورسز کی اضافی نفری تعینات رہی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اٹک جیل میں لاک اپ خصوصی طور پر تیار کیا گیا، سابق وزیر اعظم کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائیگا، لاک اپ کی سکیورٹی جیل پولیس کے کمانڈوز کریں گے، لاک اپ کے قریب تعینات اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔لاک اپ کا ایک دروازہ ایک کھڑکی ہے، پانی کا کولر، کرسی اور ایک میٹرس رکھا گیا ہے، لاک اپ میں ٹی وی یا انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی، سابق وزیر اعظم کیلئے الگ واش روم مختص کر دیا ہے، مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھا جائے گا، عدالتی وارنٹ بھی جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا، وارنٹ میں مخصوص سہولیات دینے کے حوالے سے ہدایات نہیں ہیں۔

قبل ازیں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کے گھر کے اندر سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی ٹیم وارنٹ لے کر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی جہاں حکام نے ان کے سکیورٹی افسران کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری آ گئے ہیں جس پر انہیں گرفتار کرنا ہے، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے اندر جا کر گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل پولیس کی ایک گاڑی اندر گئی اور باقی کیڈ باہر ہی موجود رہا، پولیس افسران اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، گھر کے اندر سے ہی گاڑی میں بٹھایا گیا اور پولیس براستہ ٹھوکر نیاز بیگ انہیں لے کر موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی بھاری نفری کو دھرم پورہ، جیل روڈ اور مال روڈ پر تعینات کیا گیا جبکہ زمان پارک کے راستے بھی بند رہے، اس دوران کوئی بھی شخص زمان پارک میں داخل نہیں ہو سکتا تھا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔قبل ازیں جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا، قابل سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، اگر ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہو گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…