منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک سے گرفتار، کوئی مزاحمت نہ کی

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے احکامات کے بعد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا ،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ اور مزاحمت سے نمٹنے کے لئے دھرم پورہ، جیل روڈ اور مال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا جبکہ زمان پارک جانے والے راستے بھی بند کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچی جہاں اسے پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل رہی ۔

پولیس افسران نے عمران خان کے سکیورٹی افسران کوبتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری آ گئے ہیں جس پر انہیں گرفتار کرنا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس دوران پولیس کی ایک گاڑی گھر اندر گئی اور باقی کیڈ باہر ہی موجود رہا۔ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، ان کو گھر کے اندر سے ہی گاڑی میں بٹھایا گیا ۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی ۔پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے موقع پر کسی نا خوشگوار واقعہ اور مزاحمت سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو دھرم پورہ، جیل روڈ اور مال روڈ پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ زمان پارک کی طرف آنے والے راستے بند رکھے گئے ۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد تمام راستے کھول دئیے گئے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…