اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی باگ ڈور شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں میں آگئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ساتھ ہوں گے،شاہ محمود اور کور کمیٹی ٹیم کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا، ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے رکھا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق 14 اگست سے انتخابات کیلئے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے، شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔