گلگت ( این این آئی )سسی حراموش کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سیاحوں سے بھری گاڑی دریائے سکردو میں جا گری ، 6 سیاح سوار تھے جو کہ گاڑی سمیت لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق دریائے سکردو اس وقت اپنے جوبن پر ہے اور پانی بہت ٹھنڈا ہے اس لئے کسی سیاحوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں ۔ سیاحوں میں عبدلغفار ،محمد آزاد ، حق نواز ، محمد تیمور، ثناء اللہ اور محمد طلحہ ہیں جو راجن پور جنوبی پنجاب کے باشندے تھے ۔
واقعہ صبح کے وقت پیش آیا ۔ بدقسمت گاڑی سکردو سے گلگت کی طرف آرہی تھی ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم وہاں پہنچ گئی جن کو جائے حادثہ پر پر دو عدد ٹارچ ، ٹچ موبائل،گیس سلنڈر اور دو جوڑی سلیپر مل گئے . بعد میں آنے والی اطلاع کے مطابق محمد تیمور کی لاش وہاں کافی دور عالم برج کے پاس دریا سے مل گئی ،جسے ریسکیو کی موچری وین میں منتقل کرکے گلگت پہنچا دی گئی ۔یاد رہے دو دن پہلے بھی شاہراہ سکردو پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔