منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہاہے،فضل الرحمان

datetime 23  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے بلیک میل کررہی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا
کراچی(این این آئی)حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مغربی ممالک دہشتگردی کے نام پرمذہب کاگراف نیچے لانے میں ناکام رہے،کوئی اشتعال کا پیغام ہم نے نہیں دیا جس سے وہ سازش میں ناکام ہوگئے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کریں۔کراچی میں مولانافضل الرحمان نے پیرصدرالدین شاہ سیانکی رہائش گاہ پرملاقات کی،ملاقات میں ڈاکٹرذوالفقارمرزااورفہمیدہ مرزا بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد مولانافضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہاہے،مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے بلیک میل کررہی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں،اسٹیٹ بینک اوردیگراداروں کوآئی ایم ایف میں گروی رکھاگیا،ملک میں میگا پراجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے،یہ ان کا اپنا وطن ہے جب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے،الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،سیاسی صورتحال میں مشاورت کاسلسلہ جاری رہناچاہیے،تجویزہوں یاتجاویزجب اتفاق ہوجائے توسب کوپتہ چل جائیگانگراں سیٹ اپ بنتا ہی اسی لئے ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہ کی جائے تواچھا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اضلاع کی ذیلی تنظیموں کو فائدہ نظرآئے گاتووہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں،بطورپی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایاتھا،سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کیساتھ قرب اختیار کیاہے۔اس موقع پر پیرصدر الدین شاہ نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی آمد پر ان کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز مولانافضل الرحمان نے دیں،کچھ ہم نے دیں،سیاسی انداز میں سسٹم کوایسے چلانا چاہتے ہیں کہ کسی کواعتراض نہ ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…