سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتیسویڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کرکے بے حرمتی کی۔ اس کے علاوہ اسلام مخالف گروپ نے عراقی پرچم بھی نذرآتش کیا۔