منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

حکمرانوں کے پاس آخری 20 دن رہ گئے ہیں جو کرناہے کر لیں پھرموقع نہیں ملے گا

datetime 20  جولائی  2023 |

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاشیرازہ بکھر چکا ہے ، حکمرانوںکے پاس آخری 20 دن رہ گئے ہیں جو کرناہے کر لیں پھرانہیں موقع نہیں ملے گا،اگر شفاف انتخابات ہوئے تو غربت اور مہنگائی کے مارے لوگ پولنگ باکس پر15مہینے کا سارا ادھار اتار دیں گے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی کہتی ہے کہ تمام سیٹوں پرالیکشن لڑیں گے ، (ن) لیگ لیگ کہتی ہے سیٹ اجسٹمنٹ نہیں کریں گے ،پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ اپنے نشان پرالیکشن لڑیں گے ،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا شیرازہ بکھرے گا ،یہ عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے اور ان کے پاس ضمانتیں ضبط کروانے والوں کاجمع غفیر ہوگا،

آخری 20 دن رہ گئے ہیں جو کرناہے کر لیں پھرانہیں موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جن شرائط پر عمل کرنا ہے وہ بہت سخت ہیں اور پاکستانی معیشت کو نئے مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا اور غریب کا مزید سوا ستیا ناس ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دوست ملکوں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اپنے ملک کے اندر کے حالات ٹھیک کریں اور سیاسی اور معاشی استحکام لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کا کوئی والی وارث نہیں ہے بات اہلیت اور ناہلیت سے آگے چلی گئی ہے ، نہ کوئی فیکٹری لگا رہا ہے نہ کوئی سرمایہ کار آ رہاہے ،اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ عارضی ہے اور الیکشن سے منسلک ہے ،24 کروڑ لوگوں میں سے 10 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں 10 لاکھ ڈاکٹر ز،ِانجینئر زپروفیسر زملک چھوڑ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط جاری کر دی ہیں جو حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ،بجلی اورگیس کی قیمت بڑھا کر چینی آٹا مہنگا کر کے کس منہ سے یہ عوام میں ووٹ مانگنے جائیں گے ،اصل مسئلہ نگران وزیراعظم کا ہے سیاستدان ہوگا یا معیشت دان ہوگا اس پرسوئی پھنسی ہوئی ہے ،اور یہ مسئلہ متنازع بھی بن سکتا ہے ،حکومت نے اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیس ختم کرا لیے ہیں لیکن آج عوام کا کیس لڑنے والا کوئی نہیں ہے ،اگر کوئی دیانتدار ایماندار اور غیرجانبدار نگران وزیر اعظم آگیا تو دھاندلی کی ساری خواہشیں دم توڑ جائیں گی اور قومی وقار میں اضافہ ہو گا ،دنیا بھی اسے تسلیم کرے گی ،ہر کوئی اپنے سیاسی فائدے کا سوچ رہا ہے ملک و قوم اور غریب عوام کے فائدے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…