منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں تین اہم کیسز سیاست ،سیاستدانوں کا رخ موڑ سکتے ہیں

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت تین اہم کیسز پاکستان کی سیاست اور سیاستدانوں کا رخ موڑ سکتے ہیںاور آنے والے دنوں میں سیاست پر گہرے اثرات اونِت نئے سیاسی تجربات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں،جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں نگران حکومت آ  نا جائے الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے دے الیکشن کا وقت پر ہونا یا وقت پر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ،جو لوگ ایک دوسرے کو رسہ ڈال کر گلیوں اور بازاروں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے اکٹھے ہوئے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں نگران حکومتیں بنائی گئیں جس طرح کراچی کا الیکشن ہوا جو کچھ کشمیر گلگت بلتستان میں کھیل کھیلا گیاوہ لمحہ فکریہ ہے ،اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور نوجوان نسل الیکشن کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی ،نوجوان نسل اتنے جوش و جذبے سے پولنگ بوتھ کی طرف جائے گی جس کا عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں ہے ،نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا، ملک کے حالات اتنے سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کے تباہ حال معیشت کو مستحکم جمہوریت کی ضروت ہے ،جب آٹا 160 روپے کلو ،چینی 150 روپے کلو  اور پیک آور میں بجلی کا بنیادی ریٹ 50 روپے ہوگا  تو لیپ ٹاپ بیچارہ کیا کرے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…