منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا یوٹرن، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

datetime 18  جولائی  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ایک اوربڑا یوٹرن لیتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، تاہم وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسنا دی۔تفصیلا ت کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمراچوتھااجلاس چیئرمین کمیٹی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف تجاویز پر بحث کی گئی،پی ٹی آئی سینیٹر چوتھے اجلاس سے غیرحاضر ،کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، رکن جی ڈی اے فہمیدہ مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسناتے ہوئے کہاکہ مسودہ تقریباً فائنل ہو گیا انتخابی اصلاحات کو اب تحریری شکل میں لانا ہے، مجوزہ مسودہ (آج)منگل کو کمیٹی کیسامنے پیش کیا جائیگا امید ہے اعلامیہ (آج)منگل کو جاری کیا جائے گا ، اکا دکا تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفرتیسری میٹنگ میں تو شامل ہوئے تھے مگر پیرکوغائب رہے ۔پی ٹی آئی سینیٹرمحسن عزیزنے انتخابی اصلاحات سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے تجویزاورشمولیت نہیں ،ہم انتخابی اصلاحاتی کمیٹی قانون سازی کو کیوں مانیں کوئی ڈسکشن نہیں کی ، حکومتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل انتخابی اصلاحات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے یہ ون سائیڈڈ اسٹوری ہے ۔وفاقی وزرا خواجہ آصف ، خرم دستگیراوراعظم نذیر تارڑنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی انتخابی اصلاحات پرمشاورت کی ۔ کمیٹی کا پانچواں اجلاس (آج)منگل کو ہو گا جو حتمی ہو سکتا ہے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…