منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دو ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں میں 76 افراد جاں بحق

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں میں 76افراد جاں بحق اور 133 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے  ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں میں 76 افراد جاں بحق133 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں48اموات رپورٹ ہوئیں۔بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خیبر پختونخوا میں20 اور بلوچستان میں5 افراد جاں بحق ہوئے،  بارشوں کے باعث پنجاب میں 86 اور خیبر پختونخوا میں37افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں31بچے،30مرد اور 15خواتین شامل ہیں۔ طوفانی بارشوں میں مختلف حادثات میں46بچے، 49مرد اور 38خواتین زخمی بھی ہوئیں۔بارشوں سے 76گھروں کو نقصان پہنچا اور 44مویشی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق  بارشوں سے پنجاب میں32 اور خیبر پختونخوا میں 46گھروں کو نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…