اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی شرح منافع بڑھا کر14.22 فیصد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں دو فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جبکہ اس شرح کو بڑھا کر 14.22 فیصد کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ایک مراسلے کے ذریعے جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سولہ گریڈ تک 30 سے سترہ گریڈ سے22 گریڈ تک کیلئے 35 فیصد جبکہ پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔