اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ایف 9 پارک میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادکے ایف 9 پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیاہے ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سوشل میڈیا پر ایف 9 پارک سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ اسلام آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق خاتون سے رابطے میں ہیں اور ملزم کی تلاش کر رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کررہے ہیں۔دوسری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ عوام سے گزارش ہے کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو بتائے۔پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…