اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں راجہ ریاض نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آنے والے وقت میں ہی معلوم ہوگا حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ اسمبلی مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جانا ہے مگر ملک کی معیشت کی خاطر اسمبلی کی مدت بڑھانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔