پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لندن، نوازشریف پر قتل کے الزامات لگانیوالے تسنیم حیدر پولیس تفتیش کیلئے طلب

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے سید تسنیم حیدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔لندن پولیس کی طرف سے طلب کیے جانے کی تسنیم حیدر نے تصدیق کی ۔کائونٹر ٹیرر ازم پولیس کے افسران رواں ماہ کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، یہ پولیس افسران تسنیم حیدر سے 2 دن مسلسل انٹرویو کریں گے،

پولیس اس سے قبل بھی تسنیم حیدر سے 2، 3 انٹرویو کر چکی ہے۔تسنیم حیدرنے ارشد شریف کیقتل کا الزام نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر لگایا تھا۔آج تک اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شریف فیملی یا ناصر بٹ کو تسنیم حیدر کے الزامات پر طلب نہیں کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر اور ان کے وکیل اب تک الزامات کی سچائی کے حوالے سے شواہد مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر کے دعوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں، تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو مترجم بھی فراہم کیا جائے گا۔تسنیم حیدر کے الزامات کی انویسٹی گیشن کائونٹرز ٹیرر ازم پولیس کے افسران کر رہے ہیں۔تسنیم حیدر کے الزامات اور معاملے کی تفتیش کائونٹر ٹیرر ازم پولیس کا ایس او 15 ڈویژن کر رہا ہے۔

ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد پولیس میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ناصر بٹ نے موقف اختیار کیا کہ تسنیم حیدر کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، ارشد شریف کی والدہ بتا چکی ہیں کہ ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے انہیں کن پر شبہ ہے۔ناصر بٹ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں کہہ چکی ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور مراد سعید کو طلب کیا جائے۔ناصر بٹ نے کہا کہ ارشد شریف سے ہمارا تو کچھ لینا دینا نہیں تھا، بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو جواب دینا ہو گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…