منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری پرویز الہی کا سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کا سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان ہے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں قید تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ایک دن میں دو بار ملاقات کی ، ، پہلی ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ تھے جبکہ تھوڑی دیر بعد چوہدری شجاعت حسین نے اکیلے پرویز الٰہی سے کیمپ جیل میں آکر دوبارہ ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق پہلی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ان کی خاندان میں واپسی کے لئے کوشش بھی کی گئی۔

اس موقع پر سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پرویز الٰہی کوخاندان میں واپس لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پرویزالٰہی نے اپنا پہلے والا موقف دہرایا ۔شجاعت حسین کی جانب سے سوچ کر فیصلہ کرنے کی بات پرپرویز الٰہی خاموش رہے ۔

ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت اور چوہدری سالک حسین واپس روانہ ہو گئے تاہم کچھ دیر بعد چوہدری شجاعت حسین اکیلے کیمپ جیل آئے اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں دوبارہ خاندان میں واپسی کے لئے بات چیت ہوئی ۔چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو صحت پر دھیان دینے کا مشورہ دیا۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پرویز الہی نے صحت کے معاملات کو لے کر سیاست سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا،چوہدری پرویز الہی کا ممکنہ طور پر سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پرویز الہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ مونس الہی کی رضامندی سے مشروط ہے، مونس الہی نے تا حال پی ٹی آئی سے علیحدگی سےانکار کیا ہے۔چوہدری پرویز الہی دل کے عرضے میں مبتلا ہیں، ان کا کھانا پینا ،ادویات لینا ایک ٹائم ٹیبل کے تحت ہوتا ہے۔جیل میں ہونے کے باعث پرویز الہی ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل نہیں کر پا رہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…