راولپنڈی ، لاہور(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی تاہم وہ پاک فوج کے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ، اوروہ پہلے تھری سٹار جنرل ہوں گے جو پاک فوج کی ترجمانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے حالیہ تاثر میں ان کی جانفشانی اور سپاہیانہ بصیرت کا بہت دخل ہے ، پوری فوج نے متاثر کن امیج کیلئے قابل قدرکوشش کی ہیں لیکن ان کی ترویج و اشاعت کا کام جنرل باجوہ نے ہی کیا۔ ان کاتعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے سرحدی ضلع ممتازخانوادے سے ہے۔ آئی ایس پی آر میں آنے سے قبل وہ جی او سی ڈیرہ اسماعیل خان تھے اور ان کی قیادت میں فوج نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے آپریشن کیاتھا، مشرف دور میں وہ ڈپٹی ملٹری سیکریٹری بھی رہے۔ یادرہے کہ عاصم سلیم باجوہ کیساتھ تین دیگر میجر جنرلز کو بھی ترقی دی گئی جن میں صادق علی ، عامر ریاض اور عمردرانی شامل ہیں