اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ روز صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی ٹوٹ چکی ہے. جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے. اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی ٹوٹنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔تحریک انصاف نے عارف نظامی کی جانب سے پھیلائی گئی ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے کر ان کی شدید مذمت کی ہے۔