منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے کہا تھا اگر اداروں کے خلاف نوازشریف کے ساتھ نہیں تھے تو عمران خان کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، سابق ایم پی اے کا دعویٰ

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 11 راولپنڈی چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناونا کھیل کھیلا گیا جو بھی ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر قرار واقعی سزادی جائے، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی میں بنایا گیا جس کامیں اس کا مخالف تھا،پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی،پیسے کے زور پر کرپٹ لوگ پارٹیوں کا لبادہ اوڑھ کر سیاست میں آ گئے ہیں،

میں آج آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں،عمران خان کی اپنی خواہش تھی کہ چوہدری نثارپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں مگر چوہدری نثار نے کہا تھا کہ وہ اگر اداروں کے خلاف نوازشریف کے ساتھ نہیں تھے تو عمران خان کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناونا کھیل کھیلا گیا،جو بھی ان واقعات میں ملوث ہے اسے سزا ضرورملنی چاہئیے لیکن خیال رہے کہ کی بے گناہ کو سزا نہ ملے،

اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی میں بنایا گیا جس کامیں اس کا مخالف تھا،پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ہم اداروں کے حمایتی تھے اسی لئے 2018 میں لوگوں نے فوج کی محبت اور احترام میں ہمیں ووٹ دیا تھا، میں نے پارٹی کو سمجھایا تھا کہ آپ اپنے بیانئے سے کھائی میں گررہے ہیں، راولپنڈی شہر میں لینڈ مافیا کے خلاف لڑتا رہا ہوں، مافیا کو میرے کام پسند نہیں تھے، میری بھرپور مخالفت کی گئی، تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت ہمیں صرف عوام کا سوچناچائیے،

تمام جماعتوں کو قومی یکجہتی کے لئے ایک ہوکر آگے بڑھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ میں نے 26 اپریل کو پی پی 11 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تھا، چوہدری نثار میرے والد کے دوست ہیں،عمران خان کی اپنی خواہش تھی کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں مگر چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف اگر وہ نوازشریف کے ساتھ نہیں تھے تو عمران خان کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، راولپنڈی شہر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا،پھر پی ٹی آئی وہاں مقبول ہوگئی لوگوں نے جلاو گھیراو کی سیاست مسترد کردی ہے،

عوام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں،پنجاب میں اب گروپ بنیں گے اور عوام پارٹیوں کے بجائیشخصیات کو ووٹ دینگے،راولپنڈی میں کھربوں کی سرکاری زمیں واگزار کروا ئی،مجھے لینڈ مافیا کے نام لینے سے روکا جاتا تھا،راولپنڈی اسلام آباد کی زمیں اتنی قیمتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کے قرضے اتار سکتی ہے،راولپنڈی میں عوام آئندہ کرپشن ے پاک ایماندار اور اہل اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والیامیدواروں کو ووٹ دینگے،میرے اوپر کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے، آئندہ آزاد حیثیت سے گروپ کی صورت میں انتخابات میں حصہ لونگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…