اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس کی کارروائی، لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور فوجی وردی بھی برآمد ہوئی ہے ، دونوں بھائی گرفتاری کے وقت ایف 7 کے ایک سرکاری کوارٹرمیں موجودتھے ۔جبکہ دونوں پر مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ امن وامان کی صورتحال کومدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔ دوسری طرف شہداءفاونڈیشن لال مسجد کے ترجمان کے مطابق ہارون الرشید لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس کے مدعی ہیں، ان کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا جبکہ شکار کھیلنے کیلئے استعمال کی جانے والی وردی کو فوجی وردی کانام دیا جارہا ہے۔لال مسجد ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ہارون الرشید کو غازی عبدالرشید قتل کیس واپس لینے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے