بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کب کب آئی ایم ایف کے پاس گیا اور کتنا قرض حاصل کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی قسط ملنے کی قوی امید ہے، جسکے بعد 30 جون کو آئی ایم ایف کا یہ پروگرام دسویں اور گیارویں جائزے کو مکمل کئے بغیر ختم ہو جائیگا، پاکستان کب کب آئی ایم ایف کے پاس گیا اور کتنا قرض حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 7 جولائی 1950 کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ممبر بنا اور اب تک کل 23 قرض پروگرام لے چکا جس میں سے صرف ایک پروگرام ہی مکمل کیا گیا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے پہلا پروگرام دسمبر 1958 میں طے پایا جس کے تحت پاکستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر دینے کا معاہدہ طے ہوا،اسکے بعد دسمبر 1995 میں پاکستان کو سٹینڈ بائے معاہدے کے تحت 59 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملے،

1997 میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ عمل میں آیا۔ وقت کا پہیہ چلتا رہا اور پھر تین سال بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانا پڑا، نومبر 2000 میں اسٹینڈ بائے معاہدے کے تحت پاکستان کو پھر سے 59 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملے، جسکے ایک ہی سال بعد دسمبر 2001 میں ایکسٹینڈڈ کریڈٹ سہولت پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا۔

نومبر 2008 میں پیپلز پارٹی حکومت کیساتھ 7.6 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائے قرض معاہدہ اور ستمبر 2013 میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ساتھ 6.15 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا جسے تاریخ میں پہلی بار مکمل کیا گیا،اسی طرح جولائی 2019 میں تحریک انصاف حکومت نے 6.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا جو اپنی مقررہ تاریخ 30 جون کو مکمل ہوئے بغیر ختم ہو جائے گا کڑے معاشی حالات کے باعث آئندہ حکومت کو پھر سے آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکانا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…