منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا، بڑا دعویٰ

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں آئی ایم ایف معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردئیے جائیں گے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پھر بھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کی ایک قسط لیکر آئے تھے مگر اسحاق ڈار ڈالر 200 پر لائے اور نہ معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدایں، اولادیں، بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں، انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں جو کہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے، قومی اثاثے لیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بیساکھیوں کے سہارے ہیں جب کہ یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر درج ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7ایف آئی آر درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…