جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

6 اہم سیاسی رہنمائوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 6 اہم سیاسی رہنماں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

سیاسی رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز سیاست خصوصا 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، سابق صدر لاہور، سابق چیئرمین زکو و عشر اور امیدوار این اے 127 شبیر سیال، سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور امیدوار این اے 118 میاں سلمان شعیب، امیدوار پی پی 154 محمد علی خان شامل ہیں۔

پارٹی الیکشن سٹریٹجی پلانر، پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی، سابق صدر آئی ٹی ایف کرامت علی ، سابق پارٹی صدر کینٹ، امیدوار پی پی 155 میجر (ر)جاوید ضمیر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے اس لیے وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…