پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ایمازون کا 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

datetime 27  جون‬‮  2023 |

نیویارک(این این آئی) امریکی ملٹی نیشنل آن لائن کمپنی ایمازون نے 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمازون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی جسی نے امریکہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات اور اعلان کے بعد اب بھارتی سرمایہ کاری میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق مودی اور جسی نے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے، برآمدات کو فعال کرنے، ڈیجیٹلائزیشن اور چھوٹے کاروبار کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے بارے میں بات کی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ امریکہ کے دوران ایپل ، گوگل اور مائیکرو سافٹ سمیت دیگر امریکی اور ہندوستانی ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز سے ملاقات کی تھی اور ان سے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…