ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1965ءکی جنگ،گوہر ایوب خان نے ماضی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادہ سابق سپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر گوہر ایوب خان نے کہاہے کہ پاکستان کا 1965ءمیں جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، بھارت نے پہل کی ،جوہری صلاحیت کے حامل دونوں ممالک اب مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ،بہت جنگیں ہوچکیں اب دونوں ممالک کو امن سے رہنا چاہیے،بھارت کا 65ءکی جنگ جیتنے کا دعویٰ مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ6 ستمبر1965ءکو بھارت نے جنگ چھیڑنے میں پہل کی پاکستان کا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔انہوں نے کہاکہ جوہری صلاحیت کے حامل دونوں ممالک اب مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ،بہت جنگیں ہوچکیں اب دونوں ممالک کو امن سے رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ 65ءکی جنگ میں پاک فوج کا مورال انتہائی بلند تھا

مزید پڑھئے:بھارت کی پاکستانی سرحدوں کے قریب بڑے پیمانے پر بھاری اسلحہ پہنچانے کی تیاریاں

تو اس کا جواب یہی ہوتا کہ وہ دہلی کے لال قلعہ پر جھنڈا لہرانا تھا ۔انہوں نے ان بھارت کے جنگ جیتنے کے دعوﺅں کو یکسرمسترد کردیا ۔انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں بھارت کے 2763فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 8444زخمی ہوئے ،اس کے علاوہ بھارت کے 200ٹینک اور 36لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جبکہ 1607اہلکار لاپتہ ہوئے ۔پاکستان کے 1200فوجی اہلکار شہید اور 2ہزار زخمی ہوئے ،132ٹینک اور 19لڑاکا طیارے تباہ ہوئے اس کے باوجود بھارت کا جنگ جیتنے کا دعویٰ کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کو شدید ہزیمت سے اٹھانی پڑی،بین الاقوامی دباﺅ کے نتیجے میں اس وقت کے صدر ایوب خان اور ان کے بھارتی ہم منصب لال بہادری شاستری مذاکرات کی میز پر آبیٹھے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…