کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا نے یوکرین کو مزید 73.5 ملین ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے یوکرین کو مزید 73.5 ملین ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 28 ایم 113 آرمرڈ گاڑیاں، 14 اسپیشل آپریشن وہیکل شامل ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو دیئے جانے والے فوجی امدادی پیکج میں 28 ٹرک، 14 ٹریلرز بھی شامل ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے یوکرین کو درآمدی اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی میں 12 ماہ کی توسیع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔