جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی ادائیگی دوبارہ شروع

datetime 26  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی ادائیگی پیر سے دوبارہ شروع ہوگئی ۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف کی ادائیگی جو کہ شدید گرمی کی وجہ سے دو دن معطل رہی وہ آج 26 جون بروز پیر صبح سے دوبارہ شروع ہو رہی ہےـ

ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ان وظائف کی ادائیگیان 26 جون سے 28 جون تک جاری رہینگی۔ ترجمان کے مطابق یہ ادائیگیان عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران بند رہین گی جو کہ 3 جولائی سے دوبارہ شروع ہون گیـترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق یہ وظائف ملک بھر مین 90 لاکھ گھرانوں مین 9000 ہزار روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر دئے جا رہے ہیںـ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر تعلیمی وظائف کے لئے رجسٹرڈ بچوں کی مائوں کو بھی ساتھ ہی ادائیگیاںکی جا رہی ہیںـ ترجمان کے مطابق 19 جون سے اب تک 29 لاکھ 34 ھزار سے زائد گھرانوں میں تقریباً 26ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق وفاقی وزیر و چیئرپرسن محترمہ شازیہ مری کی ھدایات کے تحت ان وظائف کی شفاف ادائیگی کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی کام کر رہی ہینـترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477ـ0800 پر اطلاع کریں ـ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…