لاہو(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی کی بجائے عام سیاہی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ،تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میںتصویر والی ووٹر لسٹیں استعمال کی جائےں گی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی طرف سے عام سیاہی کے ناقابل شناخت ہونے کے باعث ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے لاگت انتہائی زیادہ ہونے کے باعث ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی کی بجائے عام سیاہی ہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تصویر والی ووٹر لسٹیں استعمال کی جائےں گی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تصویر والی ووٹر لسٹیں استعمال ہوں گی۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں سیاہی کی وجہ سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہ ہونے کے باعث دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔